ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پور کے کڈنار کیمپ میں آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے درمیان آپسی تنازع ہوگیا۔
تنازع اتنا بڑھ گیا کہ فوجی کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ۔
اس حادثہ میں میں دو جوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے تاہم ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد فوج کے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
اس واقعہ کی ایس پی موہت گرگ نے تصدیق کی ہے۔
اس واقعہ پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھپیش بگھیل نے کہا 'چاہے فوجی نے چھٹی کے لئے درخواست دی تھی یا خاندانی جھگڑا تھا یا باہمی دشمنی تھی۔ ان سب کی تحقیقات ہونی چاہئے۔