ETV Bharat / state

Bhupesh Baghel Targets BJP بی جے پی حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا - بی جے پی پروعدے پورانہ کرنے کا الزام

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جو وعدے کئے تھےاس کے برعکس ہوا ہے، آج تک کالا دھن واپس نہیں آیا لیکن ہماری ماؤں اوربہنوں کے گھر میں رکھے ہوئے پیسے پر بھی بی جے پی نے ہاتھ صاف کیا ہے۔Bhupesh Baghel accused of fulfilling BJP promises

بھوپیش بگھیل
بھوپیش بگھیل
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 9:36 PM IST

شملہ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش سنگھ بگھیل نے جمعرات کو کہا کہ ہماچل پردیش میں ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے پروزیر اعلی کا بیان آیا تھا کہ پارٹی کی شکست کے پیچھے بے روزگاری اور مہنگائی ہے،بھوپیش بگھیل نے کہا لیکن پھر بھی ریاست میں بے روزگاری اور مہنگائی میں کمی نہیں آئی ہے۔Bhupesh Baghel accused of fulfilling BJP promise

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جو وعدے کئے تھےاس کے برعکس ہوا ہے، آج تک کالا دھن واپس نہیں آیا لیکن ہماری ماؤں اوربہنوں کے گھر میں رکھے ہوئے پیسے پر بھی بی جے پی نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ سجان پور کے تاریخی چیگان میں کانگریس کی جن سنکلپ ریلی کے دوران مسٹر بگھیل نے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل میں وزیر اعلیٰ نے بے روزگاری اور مہنگائی میں کمی نہیں کی بلکہ لوگوں کی تکالیف میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں پر ہی پیپر لیک کے معاملے کیوں سامنے آئے ہیں، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، ہماچل، بہار میں بھی پیپر لیک کے معاملے آتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں پیپر فروخت کئے جاتے ہیں اورسرکاری بھرتیوں کوبند کیا جارہا ہے۔

اس موقع پرریلی میں خاص طور پر کانگریس کے انچارج راجیو شکلا، پنجاب کے اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا، ریاستی کانگریس پارٹی مہم کمیٹی کے صدر سکھوندر سنگھ سکھو، قائد حزب اختلاف مکیش اگنی ہوتری، پارٹی کے شریک انچارج گورکیرت سنگھ کوٹلی اور تیجندر سنگھ بٹو سمیت کانگریس کے ورکنگ صدر راجندر رانا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:گاندھی کے کہنے پر ساورکر معافی نامہ دینے کو بھوپیش نے مضحکہ خیز قرار دیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.