ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں سینٹرل ریزرو پولیس 229 اور آر او پی پارٹی کی فورس مورکینار سے اواپالی کی طرف روانہ ہوئی تھی۔
آوپالی سے واپسی کے وقت پسگڑی کے قریب نکسلائٹز پولیس پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ای ڈی پلانٹ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے، جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بیگ میں رکھے ہوئے بم چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بی ڈی ایس ٹیم نے نکسلیوں کے اسی مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو نکسلیوں نے مرکنار سے دو کلو میٹر دور پسگوری کے قریب آئی ای ڈی پلانٹ کیا تھا، پولیس اہلکاروں نے آئی ای ڈی کو ناکارہ کردیا۔
بیجاپور بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع سے چیکنگ کے دوران بیگ سے چار کلو گرام کا آئی ای ڈی دو کلو گرام کا دو ٹفن بم اور ایک پائپ بم برآمد کیا۔
نیز بیگ سے بجلی کا تار، ڈیٹونیٹر، بیٹری، سوئچ، دو پٹھو اور روزانہ استعمال ہونے والا مواد ملا ہے۔
واضح رہے کہ بی ڈی ایس ٹیم نے بازیاب شدہ آئی ای ڈی کو موقع پر ہی ناکارہ کردیا۔