ETV Bharat / state

چترا میں بھی دکھا گردابی طوفان کا اثر

author img

By

Published : May 21, 2020, 7:51 PM IST

گردابی طوفان ’امفان‘ کا اثر جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

چترا میں بھی دکھا گردابی طوفان کا اثر
چترا میں بھی دکھا گردابی طوفان کا اثر

’امفان‘ کی وجہ سے چترا ضلع ہیڈکوارٹر سمیت پورے ضلع میں جمعرات کی صبح سے رک-رک کر مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں۔ طوفان کی وجہ سے بدھ سے ہی آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز چل رہی ہواﺅں میں نمی بھی ہے۔

موسم میں آئے بدلاﺅ سے لوگوں کو سخت گردمی سے راحت ملی ہے۔ درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ گذشتہ چار پانچ دنوں سے چلچلاتی دھوپ اور لو کی وجہ سے ضلع میں عوامی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی تھی۔

اس سے قبل امفان طوفان نے بغربی بنگال میں تباہی مچائی تھی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ 'امفان' طوفان نے بنگال میں تباہی مچائی ہے۔ طوفان کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طوفان سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ بنرجی نے کہا کہ یہ دہائی کا سب سے خطرناک طوفان ہے۔

حالانکہ مغربی بنگال میں بچاؤ کام کے لیے این ڈی آر ایف کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی اور طوفان آنے سے پہلے کئی تیاریاں کر لی گئی تھیں جس سے کم نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.