پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے نادل گاؤں کے ایک خاندان کے افراد کل رات کسی کام سے شہر کی جانب جارہےتھے۔ تبھی راستے میں موہبھٹا گاؤں کےنزدیک ایک موڑ پر کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کےکنارےایک تالاب میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کار کا دروازہ نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل پائے اور ان کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نےمرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی ہسپتال میں بھیج دیا ہے۔