شمال مشرقی حلقہ دہلی کے 7 لوک سبھا حلقوں میں ایک ہے جہاں مسلم رائے دہندگان کا تناسب 25 سے 31 فیصد تک ہے۔عام آدمی پارٹی کی آمد سے قبل اب تک یہاں پر ہمیشہ بی جے پی اور کانگریس میں مقابلہ ہوتا رہا ہے لیکن اب یہاں پر سہ رخی مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
شمال مشرقی دہلی لوک سبھا حلقے میں 10 اسمبلی حلقے آتے ہیں اور ان تمام اسمبلی حلقوں میں 10 سے لے کر 30 فیصد تک مسلم رائے دہندگان موجود ہیں۔