خیال رہے کہ منوہر پرریکر نے ماضی میں بیان دیا تھا کہ دستاویز اُن کی تحویل اور حفاظت میں ہیں۔
واضح رہے کہ پرریکر فرانس کے ساتھ ہونے والی رفائل معاہدے کے وقت بھارتی وزیر دفاع تھے۔
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے رفائل معاہدے کے چند دستاویز چوری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
راہل گاندھی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماوں کی میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گمشدہ دستاویز کے ساتھ ساتھ حکومت گوا بھی گمشدہ نظر آرہی ہے۔
قابل ذکر ہےکہ اس سے قبل بدھ کے روز راہل گاندھی نے نریندر مودی کے خلاف رفائل معاملے پر ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت دفاع کی تحویل سے رفائل کے حساس دستاویز غائب ہوگئے ہیں۔