ETV Bharat / state

گوا کابینہ میں ردوبدل، چار وزرا کو باہر کا راستہ - گورنر مردلا سنہا

گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے آج کابینہ میں ردوبدل سے پہلے چار وزرا سے ان کا قلمدان لے لیا اور ان کی جگہ پر نئے وزراء کو شامل کرلیا۔

گوا کابینہ میں ردوبدل، چار وزرا کو باہر کا راستہ
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 11:40 PM IST

حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر مردلا سنہا نے چار وزیروں وجے سرڈیسائی، روہن کھونٹے، ونداپالینکر اور جیئش سلگاونکر کو کابینہ سے ہٹانے سے متعلق وزیر اعلی کی سفارش کو تسلیم کرلیا اور یہ فوری طورپر نافذ ہوگا۔

سرڈیسائی،پالینکر اور سلگاونکر گوا فارورڈ پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں جب کہ کھونٹے آزاد رکن اسمبلی ہیں۔

دریں اثنا گوا اسمبلی کے نائب اسپیکر مائیکل لوبو نے استعفی دے دیا ہیں کلگٹ سے منتخب بی جے پی رکن اسمبلی لوبو نے تصدیق کی ہے کہ وہ ساونت حکومت میں وزیر کے طورپر شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیلئی گاو ں سے منتخب رکن اسمبلی جنیفر موسریٹے بھی وزیر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق دو دیگر ارکان اسمبلی چندر کانت کاولیکر اورفلپ روڈرگز بھی وزیر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

گوا اسمبلی کے اسپیکر راجیش پاٹنیکر نے کہا کہ لوبو کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعلی نے چاروں وزیروں کو استعفی دینے کے لیے کہا تھا لیکن ان کے انکار کردینے پر انہوں نے کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

Intro:Body:

bintul

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.