بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں رئیتھن، خانصاحب علاقے میں کم عمر لڑکے کو مبینہ طور گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد اسے فوری طور سب ضلع ہسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی وہیں طبی و قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سُپرد کر دیا۔ Minor Allegedly Committed suicide in Budgam
خانصاحب، بڈگام کے ہی کھارپورہ علاقے میں دوسرا واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد شفیع حجام ولد محمد رمضان حجام نے مبینہ طور زہریلی شئے کھالی۔ انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کر دیا۔ Youth committed suicide in Khansahib Budgam ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد محمد شفیع نے جمعہ کی صبح آخری سانس لی۔
مزید پڑھیں: Minor Girl Commits Suicide in Ramban گیارہویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی