ETV Bharat / state

Youngster Commits Suicide in Budgam: بڈگام میں نوجوان نے کی خودکشی - سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کے واقعات

ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔ موت کی وجہ خودکشی بتائی جارہی ہے تاہم اس کی حتمی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ Youngster Commits Suicide in Budgam

بڈگام میں نوجوان نے کی خودکشی
بڈگام میں نوجوان نے کی خودکشی
author img

By

Published : May 3, 2022, 8:32 AM IST

Updated : May 3, 2022, 8:46 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں عید کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک 23 سالہ نوجوان کے بارے میں یہ پتہ چلا کہ انہوں نے خودکشی کے ذریعے اپنی جان لے لی ہے۔ یہ واقعہ رائتھن نامی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس نوجوان کے اہل خانہ نے انہیں علی الصبح اپنے گھر میں ایک مقام پر پھندے سے لٹکتے ہوئے پایا۔ اسے فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی پہلے ہی موت واقع ہوچکی ہے۔ youngster dies due to suicide in central kashmirs Budgam district

ڈاکٹروں کے مطابق طبی کارروائی پوی ہونے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق آثار و قرائن سے یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ وادیٔ کشمیر میں نوجوانون میں خودکشی سے ہونے والی اموات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ وادی کے اکناف و اطراف میں آئے روز خودکشی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ نفسیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ وادی میں نامساعد حالات کی وجہ سے نوجوان مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں جن کے سدباب کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

عام لوگوں کے علاوہ، وادی میں تعینات سیکیورٹی فورسز میں بھی خودکشی کا رجحان ہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران کشمیر میں تعینات کئی فوجی اور نیم فوجی اہلکاروں نے اپنی سروس رائفلز کا استعمال کرکے اپنی جان لی ہے۔ سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کے واقعات کے لیے بھی اعصابی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کو ذمہ دار مانا جاتا ہے۔ کئی اہلکار ان وجوہات کی وجہ سے برادر کشی پر بھی آمادہ ہوکر اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کا مؤجب بن گئے ہیں۔ Suicide Cases in security forces

Last Updated : May 3, 2022, 8:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.