گاندربل: ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر، جو کہ 24 گھنٹے مریضوں کی آسائش کیلئے کھلا رہتا ہے، میں ایکسرے یونٹ تو قائم کیا گیا ہے تاہم اس کو چلانے کیلئے کوئی بھی ملازم تعینات نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں طبی مرکز کے قیام کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ PHC Tulla Mulla in Ganderbal
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ایکس رے پلانٹ بے کار ہونے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سنٹر میں دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے جس سے یہاں آنے والے مریضوں، تیمارداروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں طبی عملہ کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں ایمبولنس وغیرہ کا بھی انتظام ہے تاہم ایکس رے اور دیگر انویسٹی گیشن کے لیے ملازمین تعینات نہ ہونے کے سبب مریضوں کو معمولی طبی معائنہ کے لیے بھی ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ X Ray Unit defunct at PHC Tulla Mulla in Ganderbal
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایکس رے اور دیگر طبی انویسٹیگیشن کے لیے عملہ تعینات کرنے کے حوالہ سے اعلیٰ حکام سے کئی بار اپیل کی تاہم انکے مطابق حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔