ETV Bharat / state

World Bicycle Day Celebrated in Budgam بڈگام میں عالمی یوم سائیکل منایا گیا - World Bicycle Day Celebrated In Budgam

بڈگام میں منعقدہ سائیکل ایونٹ میں مختلف کالجوں اوراسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ مذکورہ ایونٹ میں تقریباً 100 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ اس دوران ڈاکٹر محمد ایوب فتح خان، چیف میڈیکل آفیسر، بڈگام نے نصر پورہ مین چوک سے ریلوے اسٹیشن بڈگام تک سائیکل سوار طلبہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بڈگام میں یوم عالمی سائیکل منایا گیا
بڈگام میں یوم عالمی سائیکل منایا گیا
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 3:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج سائیکل کا عالمی دن منایا گیا، جس کا موضوع "سائیکل فار ہیلتھ" تھا تاکہ نقل و حمل کے ذریعے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دیا جا سکے۔ جسمانی سرگرمیوں سے نہ صرف این سی ڈی کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہوتی ہے، بلکہ دماغی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور ساتھ ہی اس سے ڈیمنشیا میں تاخیر اور ہر طرح کی تندرستی کو فروغ دیتی ہے۔
سائیکل ایونٹ میں بڈگام کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا، مذکورہ ایونٹ میں تقریباً 100 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ تقریب کو ڈاکٹر محمد ایوب فتح خان، چیف میڈیکل آفیسر، بڈگام نے نصر پورہ مین چوک سے ریلوے اسٹیشن بڈگام تک جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر، بڈگام، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، بڈگام، پرنسپل اے این ایم ٹی، اسکول، بڈگام اور بی ایم او، ہیڈکوارٹر، ڈی پی ایم یو اور این سی ڈی یونٹ، بڈگام نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یہ تقریب ضلع انتظامیہ اور چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ بہترین کارکردگی کے حامل سائیکل سوار کو سی ایم او، بڈگام کی طرف سے اہم اعزازات سے نوازا گیا۔ پہلا انعام دسویں جماعت کے طالب علم پرویز احمد کو ملا جو بوائز ہائرسیکنڈری بڈگام کو ملا ہے۔جبکہ دوسرا انعام آٹھویں جماعت کے طالب علم اخلاق حسین کو ملا جو کہ آکسفورڈ اسکول بڈگام سے ہے اور تیسرا انعام 11ویں جماعت کے طالب علم بلال احمد کو ملا جو کہ بوائز ہائرسیکنڈری بڈگام سے ہے۔

مزید پڑھیں: Interview With Nutritionist Rakia Koul انسانی جسم میں معیاری اور متوازن غذا کی اہمیت

سی ایم او، بڈگام نے ماحول دوست نقل و حمل کرنے کی صلاح دی جس سے ذہنی تناؤ، فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے فعال طرزِ زندگی گزارنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انسان کو چست رہنے کیلئے سائیکل معاون و مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.