ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں دو لکڑ ہارے غیر قانونی طور دیودار کا درخت کاٹ رہے تھے جس دوران درخت ان پر آگرا جس کے نتیجے میں ایک لکڑ ہارا اور ایک گھوڑا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ بڈگام: منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں سرپنچ گرفتار
بڈگام پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے فوت ہونے والے شخص کی شناخت غلام محمد منٹو جب کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام حسن شیخ کے طور پر کی ہے، دونوں افراد ستھہارن، کھاگ کے رہنے والے ہیں۔