بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی کے تحت بلاک خانصاحب کے آنگن واڑی سنٹر پنچایئت کیچ میں ایک بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا،مذکورہ پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو فلاح و بہبود سے متعلق اسکیمز جیسے BBBP، خواتین کی ہیلپ لائن 181، خواتین کے لیے ون اسٹاپ سینٹر، PMMVY، PMKVY پوشن ابھیان سمیت متعدد اسکیمز کے متعلق جانکاری دی گئی۔Awareness Programme On Women Empowerment Held At Budgam
اس کے علاوہ خواتین کاروباریوں کے ذریعہ معاش سے متعلق اسکیمز جیسے اندرا گاندھی پنشن اسکیم، بیواؤں کے لیے پنشن اسکیم، معذور افراد کے لیے پنشن اسکیم، UTMAS، چائلڈ لائن 1098، ICPS، UDID اور خواتین سے متعلق دیگر اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر عہدیداروں نے خواتین کی شکایات پر بھی توجہ دی اور ان شکایات کے ازالہ کے لئے عملی اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:Awareness Programme in Budgam بڈگام میں کوآپریٹیو محکمہ کی جانب سے تربیتی اور بیداری پروگرام