ضلع بڈگام کے ٹنگہ نارم، دودھ پتھری علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
فوت ہونے والی خاتون کی شناخت ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والی صائمہ دختر عبد الرشید کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: شوپیان: وَیشو نالہ سے 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
اس ضمن میں بڈگام پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے سپرد کر دیا گیا۔