ETV Bharat / state

بڈگام: نوجوان ریچھ کے حملے میں زخمی - خانصاحب

گزشتہ چند ماہ سے جموں و کشمیر میں جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان تصادم کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں ریچھ نے جنگل میں موجود 30 سالہ شخص پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

کھارین علاقہ کا رہائشی شخص کمپارٹمنٹ نمبر 12 اور 13 کے جنگلوں میں موجود تھا جس دوران وہاں پر ایک جنگلی ریچھ نمودار ہوا اور اس شخص پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں مزکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔

اس بات کی خبر جوں ہی مقامی آبادی تک پہنچی تو لوگ وہاں پہنچ گئے تاہم ریچھ وہاں سے بھاگ چکا تھا۔ مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کی شناخت بشیر احمد چوہان ولد مامُ الدین چوہان ساکنہ کھارین خانصاحب کے طور پر بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریچھ کے حملے میں کمسن بچہ شدید زخمی

وہیں لوگوں نے مزکورہ شخص کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.