جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ علاقہ میں جمعہ کو تصادم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو ایک عسکریت پسند کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیر زون کے مطابق زندہ پکڑے گئے عسکریت پسند کی تحویل سے ایک اے کے 47 بھی برآمد کی گئی ہے۔
جہاں سیکورٹی فورسز اس تصادم کو ایک کامیاب کارروائی قرار دے رہی ہے وہیں عسکریت پسند کو زندہ پکڑنے کا ویڈیو منظرعام پر لا کر فوج کی عوام دوست پالیسیوں کو دکھانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: تصادم کے دوران عسکریت پسند زندہ گرفتار
تصادم آرائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی عسکریت پسند کو کیسے پکڑا گیا، کا پورا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے فوج نے چند روز قبل عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہوئے چاڈورہ کے رہنے والے جہانگیر احمد بٹ کو ہتھیار ڈالنے کے لئے راضی کیا اور اس کے بعد کیسے بٹ کو دوبارہ اپنے رشتہ داروں سے ملوایا۔
اس معاملے پر فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی فوجی ہمیشہ اسی طرح سے اپنی ذمہ داری نبھاتی ہے، یہ تو ایک چھوٹی سی مثال تھی۔‘‘