ETV Bharat / state

خراب حالات کے باوجود کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

انتظامیہ لوگوں سے کورونا گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی لگاتار اپیل کر رہی ہے۔ کورونا گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ لوگوں سے جرمانہ بھی وصول رہی ہے لیکن سرکاری دفاتر اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کورونا کیسز میں زبردست اضافے کے باوجود کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 12:34 PM IST

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی بھی کی جا رہی ہے۔

کورونا کیسز میں زبردست اضافے کے باوجود کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

انتظامیہ لگاتار لوگوں سے کورونا گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ کورونا گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ لوگوں سے جرمانہ بھی وصول رہی ہے لیکن سرکاری دفاتر اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ضلع ہسپتال بڈگام میں مریضوں کے درمیان سماجی دوری تک کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں آج تین مریض مثبت بھی پائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ مریض ہسپتال میں علاج کے لیے آئے تھے اور اس دوران ڈاکٹروں نے ان مریضوں کو ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی، جس کے نتیجے میں ان مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنت (ضلع ہسپتال بڈگام) سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کرنی چاہی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ تاہم سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے یقین دلایا کہ ہسپتال میں کورونا پروٹوکول کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنت کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اب آئیندہ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بڈگام میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ضلع بڈگام میں تقریبا ایک ہزار کورونا کے فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.