لوگ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اور خود کو اس وبا سے محفوط رکھنے کے لئے اپنے گھروں میں عبادت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ضلع بڈگام کے علاقے دہرمونہ میں حضرت سید عبد الکریم بخاری و حضرت سید محمد صالح بخاری کا سالانہ عرس معطل کیا گیا ہے۔
دفتر اوقاف کمیٹی آستآنہ عالیہ جامع الکمالات منبع البرکات نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں کمیٹی نے کہا کہ حضرت سید عبد الکریم بخاری و حضرت سید محمد صالح بخاری کا تین سو گیارہواں سالانہ عرس پانچ مئی دو 2021 کو نہایت ہی سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کا اثر
کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آستآنہ عالیہ میں کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ دفتر اوقاف کمیٹی آستآنہ عالیہ نے اپنے لیٹر پیڈ کے ذریعے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور سرکاری احکامات کے پیش نظر انہوں نے یہ اقدامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھا جا سکے۔