ETV Bharat / state

Non Local Labour Killed in Budgam: مسلح افراد کی غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی - بدگام میں غیر مقامی مزدور ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں جمعرات کو مسلح افراد نے دو غیر مقامی مزدورں پر گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک مزدور کے ہلاک جبکہ دوسرے کی زخمی ہونے کی اطلاع ہےunknown gunmen shot laborer in budgam

Non Local Labour Killed in Budgam
بڈگام میں مسلح افراد کی فائرنگ، غیرمقامی مزدور ہلاک
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 9:58 PM IST

Updated : Jun 2, 2022, 11:04 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں جمعرات کو مسلح افراد نے دو غیر مقامی مزدورں پر گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک مزدور کے ہلاک جبکہ دوسرے کی زخمی ہونے کی اطلاع ہےunknown gunmen shot laborer in budgam

unknown-gunmen-shot-laborer-in-budgam
مسلح افراد کی غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ماگرے پورہ میں آج شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی لوگوں پر فائرنگ کی۔ غیر مقامی مزدور کے ہاتھ میں گولی لگی ہے جبکہ دوسرے کو کندھے میں گولی لگی ہے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر شدید زخمی مزدور کو سرینگر ریفر کیا گیا، تاہم انہوں نے راستہ میں ہی دم توڈ دیا۔ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت بہار کے دل کُش کے طور پر ہوئی جبکہ زخمی مزدور کی شناخت پنجاب کے گوریا کے طور پر ہوئی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقامی مزدوروں میں سے ایک کی موت ہوگئی۔

بتایا جارہا کہ دونوں مزدور ماگرے پورہ میں اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے تھے۔حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس خبر میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2022, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.