ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے آج وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے جیش محمد سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مدد فراہم کرنے والے دو فرد گرفتار
مدد فراہم کرنے والے دو فرد گرفتار
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:43 PM IST

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'آج شام بڈگام کے چڑورا کراسنگ پر پولیس، سی آر پی ایف، اور آرمی کی مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے تلاش کے دوران مشتبہ مواد برآمد کیا گیا اور عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا ہے۔'

تفصیلات بیان کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 'تلاشی کے دوران ہمیں چادورا کے رہنے والے دو افراد کے پاس سے جیش محمد عسکریت پسند تنظیم کے پوسٹر، کچھ رقم اور ایک سائبر کوڈ شیٹ برآمد ہوئی ہے۔ جس کے بعد اُن کو گرفتار کیا گیا اور یو اے پی اے کے تحت اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'گرفتار شدہ افراد کی شناخت محمد لطیف کوکا اور ساحل منظورِ کے طور پر ہوئی۔ یہ دونوں بڈگام کے چڑورہ علاقے کے ہی رہنے والے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان دونوں افراد پر عسکریت پسندوں کو پناہ اور رسد کی مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.