ETV Bharat / state

بڈگام: لشکر کے دو معاونین گرفتار

دونوں عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کر لیا یے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے معاونین سے پولیس نے گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

arrested
گرفتار
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 4:30 PM IST

Updated : Jul 14, 2021, 5:40 PM IST

بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے اس حوالے سے اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق بڈگام پولیس نے ریلوے برج موہن پورہ بڈگام میں ان دونوں عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کر لیا یے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے معاونین سے پولیس نے گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دونوں ملیٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور یہ ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ، رسد اور دیگر سامان کی امداد کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے معاونین سے ممنوعہ مواد، اے کے47 کے تیس راؤنڈز، چینی پستول کے سات راؤنڈس برآمد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گرفتار شدہ معاونین کی شناخت کرال نار کالشی پورہ کے محمد اشرف اور شمس آباد بڈگام کے مرسلین مقبول کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jul 14, 2021, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.