صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے لشکر طیبہ کے دو معاون کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کچھ دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
پولیس نے کہا کہ 'فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی 43 بٹالین کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے دو معاون کو گرفتار کیا ہے'۔
پولیس کے مطابق 'یہ دونوں معاون وسطی کشمیر کے ہمہامہ اور حیدر پورہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے تھے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت لالو شیشگری، حیدرپورہ کے عاقب احمد وانی اور ندری گنڈ ہمہامہ کے عادل منظور میر کے طور پر ہوئی ہے'۔
پولیس نے مزید کہا 'یہ دونوں پاکستانی عسکریت پسندوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعہ رابطے میں تھے.
یہ بھی پڑھیے
آٹھ دن، 3600 کلومیٹر اور کشمیری نوجوان کا حوصلہ۔۔
پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے لشکر آؤٹ فٹ کا دھماکہ خیز مواد بھی ضبط کیا۔ فی الحال معاملے میں ایف آیی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔