وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ناگام - حیات پورہ سڑک پر گشت کے دوران ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK04E-9628 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ بڈگام پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران 69 کلو گرام فکی اور 55000 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ Budgam Police Arrested Two Drug Peddlers پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت محمد ایوب بیگ ولد محمد جمال بیگ ساکن نوہار، چاڈورہ اور نذیر احمد شیخ ولد محمد شفیع شیخ ساکنہ ٹنگنار، چاڈورہ کے طور پر کی ہے۔ Two Drug Peddlers Arrested in Budgam اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے ایک ایف آئی آر 69/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
- مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار