مرکز کے زیرانتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے غیرقانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے آج ضلع کے سبدن نامی علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس اسی معاملہ کے تحت دو ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کیں۔ بڈگام پولیس نے آج سبدن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دو ٹپر گاڑیوں کو روکا، جو غیر قانونی طور پر کان کنی کرنے کے معدنیات سے لدے ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں ٹپر گاڑیوں کو قبضے میں لے کر دوافراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت غلام محمد میر ولد غلام محی الدین میر،ساکن قادی پورہ اورمزمل بلال وانی ولد بلال احمد وانی ساکن نصراللہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہی ضبط شدہ ٹپروں کے رجسٹریشن نمبرات (JK01K-8363) اور (JK01AL-6214) ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس غیرقانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کان کنی کرنے والے ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں انجام دے رہی ہے، اور آئے دن پولیس اس ضمن میں ضلع بھر میں ناکہ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ جے سی بی مشینیں، ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر بھی ضبط کئے جاتے ہیں۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
بڈگام میں ہی پولیس دوسری کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کو کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ سوبڈگام پولیس نے آج سوگام کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران پی ایس چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے ایک مشتبہ شخص کو روکا جو نائیلون کا تھیلا لے کر جارہا تھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ اس شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس پارٹی نے جب اس شخص کے نائیلون تھیلے کی تلاشی کی تو اس تھیلے میں نیم پیسی ہوئی چرس جیسا مادہ (بھنگ) برآمد ہوئی جس کا وزن 7 کلو تھا، جس کے بعد اس مذکورہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا اور اس کی شناخت محمد عزیر وانی ولد غلام محمد وانی ساکن سوگام چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 31/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال میں اب تک 19 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Budgam Illegal Excavation غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین افراد گرفتار