ETV Bharat / state

Training Program for Unemployed Youth: بڈگام میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 1:10 PM IST

بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی و معلوماتی پروگرام Training/Counselling Program for Unemployed Youthکے دوران اے ڈی سی بڈگام نے نوجوانوں پر ایمپلائمنٹ آفس میں رجسٹریشن کرانے پر زور دیا۔

Breaking News

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر (DE&CC) بڈگام نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے شیخ العالم ہال ڈی سی کمپلیکس میں ’’یوتھ انگیجمنٹ اینڈ آؤٹ ریچ انیشیٹو‘‘ Youth Engagement and Outreach Initiative کا آغاز کیا۔

پروگرام سب ڈویژن اور پنچایتی سطح پر ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس میں 371 یوتھ کلبز کے 2995 ممبران مختلف محکموں کے ساتھ مل کر طے شدہ سرگرمیاں انجام دیں گے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ روزگار اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل Training/Counselling Program for Unemployed Youthہو سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ’’اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ان کی بہتری اور سماجی اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایمپلائمنٹ آفس میں رجسٹریشن کریں اور اس اسکیم کا انتخاب کریں جس میں وہ اپنی ذاتی دلچسپی رکھتے ہوں۔

پروگرام میں مختلف محکمہ جات کے افسران و نمائندوں نے بھی خطاب کیا جنہوں نے اپنے اپنے محکمہ جات کا تعارف کرنے کے علاوہ مختلف اسکیموں پر روشنی Training/Counselling Program for Unemployed Youthڈالی۔

دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں ضلع سطح کے افسران، مختلف محکمہ جات کے نمائندوں سمیت خاصی تعداد میں نوجوانوں اور مختلف یوتھ کلبز کے ممبران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.