ETV Bharat / state

Training on Juvenile Justice Act:ـ پولیس افسران کو جوینائل جسٹس، آئی ٹی ایکٹ سے متعلق تربیت فراہم

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:33 PM IST

بڈگام پولیس نے جووینائل جسٹس اور آئی ٹی ایکٹ سے متعلق تفتیشی افسران (آئی اوز) کو آگاہ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالہ سے معلومات فراہم کرنے کی غرض سے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ Training on Juvenile Justice Act, IT Act

پولیس افسران کو جوینائل جسٹس، آئی ٹی ایکٹ سے متعلق تربیت فراہم

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام پولیس اہلکاروں کے لیے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ تربیت ضلع کے 300 سے زائد تفتیشی افسران کو دی جائے گی۔ تربیت کا پہلا مرحلہ ڈی پی ایل بڈگام میں منعقد کیا گیا جس میں 50 سے زائد آئی اوز نے حصہ لیا۔ پروگرام کی میزبانی ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد اور چوکی افسر ہمہامہ انسپکٹر امتیاز احمد نے کی۔

تقریب کا آغاز ایڈیشنل ایس پی بڈگام نے کیا جنہوں نے آئی ٹی ایکٹ، سیکورٹی چیلنجز اور لاء اینڈ آرڈر کے مختلف موضوعات اور پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سائبر سیکورتی، آئی ٹی ایکٹ وغیرہ سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجی، ٹولز اور تکنیکوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے دورِ حاضر میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جہاں زیادہ تر مالی، سماجی سرگرمیاں انٹرنیٹ کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

انہوں نے شرکاء کو آن لائن جرائم اور خطرات بشمول ہیکنگ، سائبر بُلینگ، فشنگ، آن لائن بینکنگ فراڈ وغیرہ سے بچانے کے قانونی طریقوں اور ذرائع سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں پولیس چوکی ہمہامہ کے انچارج انسپکٹر امتیاز احمد نے جووینائل جسٹس ایکٹ (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ ایکٹ) پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نو عمر افراد سے متعلق کیسز کی حساسیت کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔

انہوں نے تفتیشی افسران کو جدید ترین تکنیکوں اور معیاری طریقوں سے آگاہ کیا۔ نابالغ بچوں سے متعلق کیسز میں تفتیش اور آئی اوز کی تفتیشی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ذرائع پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ایڈیشنل ایس پی بڈگام، گوہر احمد، نے بتایا کہ ایسی ٹریننگز کا پولیس افسران کے لئے منعقد کرنا وقت کی ضرورت ہے اور جدید دور میں تفتیش کے دوران ٹیکنالوجی کا بہت بڑا عمل دخل رہتا ہے لہذا پولیس محکمہ کے تمام انویسٹیگیٹنگ افسران کو ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوگا تاکہ مجرم کو سزا ملے اور عوام کو راحت نصیب ہو۔

مزید پڑھیں: Mental Health Program in Bidar بیدر میں پولیس اہلکاروں کے لیے ذہنی صحت کے پروگرام کی تربیت

انچارج پولیس چوکی ہمہامہ نے بتایا کہ نابالغ بچوں کے متعلق پہلے سے اب کیسز زیادہ آنے لگے ہیں اور اس لئے پولیس افسران کو بھی اس بارے میں آپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہیے اور ان کو نا بالغوں سے متعلق تمام قوانین اور ماڈرن ٹیکنالوجی میں مہارت ہونی چاہیے جس سے آئی اوز کو کیسز حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.