ETV Bharat / state

تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال - urdu news

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرین سروس کو بند کیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد جب کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آئی تو انتظامیہ نے روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات کو بھی بحال کیا تھا۔ لیکن آج تک ریل سروس بحال نہیں کی گئی تھی۔

تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 1:49 PM IST

وادی کی اکلوتی ٹرین سروس کو آج قریب گیارہ مہینوں کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے فی الحال جزوی طور ریل خدمات کو بحال کیا ہے اور آج دو ٹرینیں چلیں۔

پہلی ٹرین بارہمولہ سے بانیہال کی جانب چلی وہیں دوسری ٹرین بانیہال سے بارہمولہ کی جانب چلی۔ ٹرین بحال ہونے سے لوگ کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونے سے انہیں سفر کرنے میں آسانی ہوگی اور ساتھ ہی انکا وقت بھی بچ جائے گا۔

تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرین سروس کو بند کیا گیا تھا۔ لیکن اسکے بعد جب کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آئی تو انتظامیہ نے روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات کو بھی بحال کیا تھا۔ لیکن آج تک ریل سروس بحال نہیں کی گئی تھی۔ جس کے باعث لوگوں کو سفر کرنے میں کافی مشکلات درپیش تھیں لیکن آج جب ترین خدمات بحال ہوئی ہیں تو لوگوں نے اسکا استقبال کیا۔

آپکو بتادیں ریل خدمات بند رہنے سے ریلوے کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا لیکن آج جب ریل خدمات بحال ہوئی تو انتظامیہ نے کرایہ کو لگ بگ دوگنا کیا۔ اگر بات کریں بانیہال اور بڈگام کے درمیان کرایہ کی تو پہلے پچیس روپیہ کے قریب کرایہ تھا لیکن آج یہ کرایہ پچاس کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.