جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے تین اسکولوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو تین روز کے لئے بند کردیا ہے، انتظامیہ کے حکمنامے کے مطابق سرکاری مڈل اسکول ہانجی گورو، آئی ای آئی اور مظہر الحق اسکول کو تین روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مذکورہ تینوں اسکولوں میں چند اساتذہ اور طلباء کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں، جس کے بعد ان اسکولوں کے متعدد طلباء و اساتذہ کو گھریلو قرنطینہ میں نگرانی کے لیے رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر بات ہے کہ وادی میں یکم مارچ سے کالج اور 9 سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے ایک برس کے بعد کھول دئے گئے تھے، جبکہ سوموار یعنی کل آٹھویں جماعت سے اسکول کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں 15 مارچ سے نرسری سے ساتویں جماعت کے طلباء کو اسکول جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسکول کھلنے کے بعد مثبت کیسز آنے کی وجہ سے والدین میں تشویش پیدا ہوگئی ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو پائے۔
اسکول کھلنے کے باوجود بڈگام کے تین اسکول تین روز کے لیے بند کیوں؟ - اسکولوں کو تین روز کے لئے بند کردیا
ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے سرکاری مڈل اسکول ہانجی گورو، آئی ای آئی اور مظہر الحق اسکول میں کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد تینوں اسکول کو تین روز کے لیے بند کردیا ہے، اور اسکولوں کے متعدد طلباء و اساتذہ کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔