ETV Bharat / state

Three People Arrested: بڈگام میں موبائل فون چھیننے کے الزام میں 3 افراد گرفتار - بڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

بڈگام میں موبائل چھیننے کی واردات میں 3 ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ Three People Arrested In Mobile Snatching Incident

موبائل چھیننے کی واردات میں 3 ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 11:46 AM IST

بڈگام: 28 جولائی کو بڈگام پولیس کو ایک مزدور محمد دلشاد ولد محمد نعیم ساکن شمرا بہار کی شکایت موصول ہوئی جو اس وقت نصراللہ پورہ بڈگام میں میسن کے طور پر کام کرتا ہے شکایت میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چھین لیا ہے۔ اس کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر 249/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوران تفتیش پی ایس آئی افسر عادل احمد نے سرتوڑ کوششیں کیں اور واردات کے 24 گھنٹے کے اندر موبائل فون چھیننے میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار افراد کے انکشاف پر 08 چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔جن میں اوپو کا ایک، ریڈمی کا تین، ریئل می کا ایک، انٹیل کا اور این سیونٹی ٹو کا ایک اور ایک دیگر کمپنی کا موبائل فون شامل ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر احمد دار، شبچیلہ ولد علی محمد ڈار، عبدالرشید راتھر، ریش متو ولد محمد سبحان راتھر(نصراللہ پورہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ موبائل فون چوری کیے گئے تھے اور ارشاد احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکن پٹھان پورہ نصراللہ پورہ نامی ایک دکاندار کو فروخت کیا گیا جسے مذکورہ کیس میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Five Houses Attached in Srinagar: مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں میں استعمال کیے گئے پانچ رہائشی مکان سیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.