وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں درمیانی رات کو گاڑیاں چُرانے کے تین واقعات رونما ہوئے تاہم چور ایک ٹاٹا موبائیل کو ہی چُرا کر فرا ر ہوئے جبکہ ایک گاڑی اور آٹو کو پکھر پورہ اور ڈھلون میں چھوڑ کر نامعلوم افراد نو دو گیارہ ہوئے ۔ Three incidents of vehicle theft
اسی بیچ فٹلی پورہ پکھر پورہ میں واقع جامع مسجد میں بھی نقب زنی ہوئی۔ Burglars loot items from Pakharpora Masjid
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کو نامعلوم چوروں نے شنکر پورہ پکھر پورہ میں عبدالرشید گنائی ولد محمد رجب گنائی ساکن شنکر پورہ کی ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبر JK13B-0215کو اُڑاکر راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ درمیانی رات کو ہی پکھر پورہ میں ایک اور گاڑی چرائی گئی لیکن پیٹرول ختم ہوجانے کے باعث چوروں نے اس گاڑی کو راستے میں ہی چھوڑ کر اپنی راہ پکڑ لی۔
اُن کے مطابق ڈھلون پکھر پورہ میں بھی سارقوں نے پیٹرول ختم ہونے کے نتیجے میں چُرائے گئے ایک آٹو کو گاؤں میں ہی چھوڑ دیا۔ Auto Rickshaw Theft
مذکورہ آفیسر نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز چرار ی پورہ پکھر پورہ میں موٹر سائیکل کو اُڑانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ درمیانی رات کو چوری کے پے در پے واقعات رونما ہونے کے بعد پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ Investigation
انہوں نے مزید بتایا کہ نقب زنوں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا جا رہا ہے تاکہ ملوثین کو جلداز جلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں :Burglary in Pulwama: پلوامہ میں چوری کی واردات میں اضافہ
مذکورہ آفیسر سے یہ دریافت کرنے کی کوشش کی کہ فٹلی پورہ پکھر پورہ میں قائم ایک مسجد میں نقب زنی ہوئی ہے تو موصوف نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج نہیں کی ہے۔Masjid Sharief at Futlipora Pakharpora
یو این آئی