بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، آج بڈگام پولیس نے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کل دیر رات پولیس اسٹیشن بڈگام کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ 03 افراد کا ایک گروپ، جو کہ ایک ٹیوٹا تویرا (Toyota Tavera) گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK01S-5579 میں سوار ہیں اور وہ میرگنڈ، کری پورہ اور ضلع بڈگام کے دیگر ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں میں ممنوعہ اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔ Drug Peddler Arrested in Budgam
پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس پارٹی نے مذکورہ گاڑی کو ڈی سی آفس بڈگام کے قریب کری پورہ میں روکا۔ اس دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی پولیس پارٹی نے ان مذکورہ افراد کے قبضے سے 4.75 گرام ہروئن، 03 موبائل فون اور نقد روپے برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے ان 03 منشیات فروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت، جہانگیر احمد مگلو جان قندیل ولد عبدالرشید ساکن پوتلی باغ، ظہور احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن نصراللہ پورہ اور محمد عارف مگلو ولد غضنفر محمد ساکن پوتلی باغ کے طور پر ہوئی ہے۔ Three drug peddlers arrested
اس واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 399/2022 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ Three drug peddlers arrested
یہ بھی پڑھیں : Illegal Excavation in Budgam غیر قانونی کان کنی معاملے میں آٹھ ڈرائیور گرفتار