ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار

بڈگام پولیس نے تین ’’مطلوب منشیات فروشوں‘‘ کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار
بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار
author img

By

Published : May 31, 2021, 3:31 PM IST

منشیات فروشی کے الزام میں بڈگام پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد منشیات فروشی کیس میں مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں کے خلاف پہلے ہی کیس درج تھا۔ بڈگام پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک پارٹی نے ستائیس اور اٹھائیس مئی کی درمیانی شب منشیات فروشوں کے مبینہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران دس ہزار سے زائد اسپازمو پراکزیون کیپشول بر آمد کئے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران تینوں منشیات فروش بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

بڈگام پولیس کے مطابق تینوں ’مفرو‘ منشیات فروشوں کو سرینگر کے نور باغ علاقے میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت مازہامہ کے زبیر احمد اور شرجیل احمد میر اور کنزر کے بلال احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

بڈگام پولیس نے منشیات مخالف مہم میں ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں میں کافی تیزی لائی ہے اور جنوری سے اب تک ساٹھ سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.