بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جل جیون مشن زیر عمل ہے، جس کے تحت ہر گھر کو تازہ نل کے پانی کی فراہمی ہوگی۔اس کو موثر اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے ضلع بڈگام میں وقتاً فوقتاً مختلف ٹریننگز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں 22 مارچ کو بڈگام میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھیں جس کی مشترکہ صدارت ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام ایس ایف حامد اور مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جے اینڈ کے ڈاکٹر جی این ایتو نے کی۔
مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن کے پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹس کے ذریعہ بڈگام کے تین سب ڈویژنوں بیروہ، خانصاحب اور چاڈورہ میں آئی ایس اے کے نمائندوں، آنگن واڑی و آشا ورکرز، واٹر ٹیسٹنگ لیب کے عملے، خواتین پی آر آئز کے لئے ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام 27 مارچ سے لگاتار تین دن تک جاری رہے۔
مزید پڑھیں: Nagar Diwas In Budgam ہمہامہ بڈگام میں "نگر دیوس" کا انعقاد
ان سیشنوں کے دوران ہر اسٹیک ہولڈر کو اس جل جیون مشن کو ہموار اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ان کے کردار اور فرض کے بارے میں بتایا گیا۔ ضلع کے متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس بیرواہ، چاڈورہ اور خانصاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ اس سیشن میں ڈگری کالج خانصاحب کی پرنسپل نرگس بانو اور پروفیسر مصدق احمد نے بھی خطاب کیا اور جل جیون مشن کے ہر پہلو پر ایک تفصیلی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: Jal Jeewan Mission in Budgam جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام