ETV Bharat / state

Literary event in Budgam بڈگام میں تین روزہ ’سمن بل فیسٹول‘ کا انعقاد - گلشن کلچرل فورم کشمیر

ضلع بڈگام میں تین روزہ ’سمن بل فیسٹول‘ کے پہلے روز مقالی نگاری، محفل مشاعرہ کے ساتھ ساتھ نعتیہ اشعار پر مبنی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ Literary Function in Budgam

بڈگام میں تین روزہ ’سمن بل فیسٹول‘ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 4:38 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن ماگام میں ادبی اور ثقافتی انجمن ’’گلشن کلچرل فورم کشمیر‘‘ نے وزارت ثقافت، حکومت ہند کے زیر اہتمام سے تین روزہ ادبی ’’سمن بل فیسٹول‘‘ کا آغاز کیا۔ اس تین روزہ فیسٹیول کی ابتدائی تقریب میں سرکردہ ادیب، مورخ اور شعراء نے شرکت کی۔ کشمیر یونیور سٹی کے شعبہ کشمیری کےسابق سربراہ پروفیسر شفیع شوق، جو مہمان خصوصی بھی تھے، نے رسمی طور اس فیسٹیول کا آغاز کیا۔ Three Day Literary event Held in Budgam

بڈگام میں تین روزہ ’سمن بل فیسٹول‘ کا انعقاد

فیسٹول کا آغاز ریوایتی موسیقی سے ہوا جو فورم سے وابستہ فنکاروں نے پیش کی۔ رنجور تلہ گامی کے خطبہ پر کافی بحث و مباحثہ ہوا اور اس حوالہ سے مقررین نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ نشست کے دوران گلشن کلچرل فورم کے سالانہ ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔ سال 2021کا ایوارڈ سرکردہ ادیب اور افسانہ نگار پروفیسرگلشن مجید اور 2020کا ایوارڈ معروف شاعر اور ادیب شہناز رشید کو دیا گیا۔ ان اعزازات کو ادبی حلقوں میں کافی سراہنا کی گئی۔ بعد ازاں شاعر فیاض تلہ گامی کا نعتیہ گلدستہ ’’حرف حرف چھ نعت خوان‘‘ کا اجراء بھی کیا گیا۔ Budgam Literary Event

فیسٹیول کی ابتدائی نشست کے بعد محفل افسانہ اور محفل مقالہ منعقد ہوئے۔ طاہر بھگت نے افسانہ پیش کیا جبکہ شمشاد کرالہ واری اور شہباز ہاکباری نے مقالے پیش کئے۔ فیسٹیول کے پہلے روز کی آخری نشست میں اردو اور کشمیری زبان کے تازہ دم شعراء نے اپنی شعری تخلیقات پیش کرکے سامعین سے داد حاصل کی۔ ان شعراء میں ڈاکٹر شبنم اشائی، مقبول شیدا، آصف سافل، حسن درویش، ارشاد ماگامی، مسرور مظفراور توصیف رضا شامل تھے۔ تقریب کے آخر پر فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.