بنگلہ دیش میں فوت ہونے والی ایم بی بی ایس طالبہ کی میت گھر پہنچ گئی ہے. Kashmiri Student Dies In Bangladesh وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میت آج شام کو اپنے آبائی گھر پہنچ گئی. یہ طالبہ مبینہ طور پر منگل کی شام بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد اس مرحومہ کے گھر والوں نے ایل جی منوج سنہا اور خارجی وزارت سے اس کی لاش گھر واپس لانے میں مدد کی اپیل کی تھی. مختلف اسٹوڈنٹس یونینوں اور تنظیموں نے بھی یو ٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار اور خصوصاً وزارتِ خارجہ کو اپیل کی تھی کہ فوت شدہ طالبہ کو کشمیر اپنے آبائی گاؤں لائے تاکہ لواحقین اس کی آخری رسومات ادا کرسکیں.
یہ بھی پڑھیں:
فوت ہونے والی طالبہ سیمہ زہرہ دختر غلام محمد تھی جو بڈگام قصبے کے ذبیئر محلہ کی رہائشی ہے وہ بنگلہ دیش کے ایدن سکینہ میڈیکل کالج جیسور Ad-din Sakina Medical College and Hospital میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کر رہی تھی اور دوسرے سال (سیکنڈ آئر) میں تھی.