ETV Bharat / state

budgam drug de addiction rally: خانصاحب، بڈگام میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

بڈگام پولیس کے زیر اہتمام خانصاحب علاقے میں برآمد کی گئی منشیات مخالف ریلی میں مقامی اسکولوں کے طلبہ سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بھی شرکت کی۔

خانصاحب، بڈگام میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 3:51 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ ریلی میں گورنمنٹ بائز ایچ آر سیکنڈری اسکول خان صاحب، بائز مڈل اسکول خانصاحب اور گورنمنٹ گرلز ایچ آر کے طلبہ و طالبات اور ان اسکولوں کے تدریسی و غیرتدریسی عملے نے شرکت کی۔

خانصاحب، بڈگام میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
خانصاحب، بڈگام میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ریلی کو ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین ملک نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول خانصاحب میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں ایس ایچ او خان صاحب انسپکٹر بہار احمد اور بڈگام پولیس کے دیگر افسران اور شریک اسکولوں کے پرنسپل شامل تھے۔ منشیات مخالف ریلی بس اسٹینڈ خان صاحب سے گزرتے ہوئے مین بازار خان صاحب سے واپسی پر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول خان صاحب میں اختتام ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی کو عام کرنا تھا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او خان صاحب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڈگام پولیس کے ساتھ مل کر منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور معاشرے کو سماج و ملک دشمن عناصر سے پاک و صاف رکھنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

مزید پڑھیں: Anti-Drug Rally In Pulwama District: پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ریلی میں شامل طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے اور سماجی برائیوں کے خلاف نعرے بھی بلند کیے گئے۔ طلبہ نے معاشرے سے اس بدعت کو پوری طرح سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔ شرکاء نے ریلی کے انعقاد اور پولیس اور نوجوانوں کے درمیان اعتماد کا پل برقرار رکھنے کے لیے بڈگام پولیس کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.