بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی ایچ ای ڈبلیو - ایم ایس (DHEW-MS) بڈگام نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور اسپورٹس کے اشتراک سے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ، بڈگام میں طالبات کے لیے جن ابھیان ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ کے تحت کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا۔ Sports Activities For Female Students in Budgam
پروگرام کے دوران ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میںکیرم، اسکیپنگ، ہاکی اور یوگا شامل ہیں۔ ان کھیل سرگرمیوں میں طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر DHEW کے عملہ نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے جانے والے ایسے پروگراموں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
ڈی ایچ ای ڈبلیو کی ٹیم نے خواتین سے متعلق مسائل اور ون اسٹاپ سینٹر فار ویمن سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ پروگرام میں گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس اینڈ سروسز کے عملہ سمیت درجنوں طالبات نے شرکت کی۔