ETV Bharat / state

نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرمین کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت - انتخابات میں آٹھ سیٹیں حاصل

نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ ان کے پاس قابل ٹیم موجود ہے جو ضلع بڈگام کی تعمیر و ترقی میں چار چاند لگائے گی۔

Newly elected Chairman
نظیر احمد خان
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 8:25 PM IST

ضلع بڈگام کے نو منتجب ڈی ڈی سی چیئرمین نظیر احمد خان نے کہا کہ وہ ضلع بڈگام کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے نمائندے عابد حسین کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

نظیر احمد خان

اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کے پاس قابل ٹیم موجود ہے جو ضلع بڈگام کی تعمیر و ترقی میں چار چاند لگائے گی۔

ڈی ڈی سی چیئرمین کے انتخابات میں ملی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ آج جو ووٹنگ ہوئی وہ پارٹی بیسس نہیں تھی بلکہ سبھی ڈی ڈی سی ممبران نے پارٹی کی پالیسی سے باہر آکر ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبران نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور وہ اب ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے ڈی ڈی سی انتخابات میں آٹھ سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود ضلع بڈگام میں این سی کا چیئرمین نہیں بنا۔ بڈگام میں آزاد امیدوار نے ڈی ڈی سی چیئرمین کی سیٹ اپنے نام کی ہے۔ تاہم نائب چیئرمین این سی امیدوار بنا۔

بتایا جاتا ہے کہ چیئرمین کی سیٹ ہارنا این سی کے لئے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ماضی کی اگر بات کریں تو ضلع میں این سی کا دبدبہ رہا۔ این سی کے کئی قدآور لیڈر جیسے آغا روح اللہ مہندی، عبدالرحیم راتھر اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ماضی کے انتخابات میں ضلع میں جیت درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں بی جے پی کا ڈی ڈی سی چیئرمین

سنہ 2014 اسمبلی انتخابات میں نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرمین نطیر احمد، عمر عبداللہ کے مد مقابل لڑے۔ تاہم انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ڈی ڈی سی انتخابات میں جب انہیں پی اے جی ڈی کا مینڈیٹ نہیں ملا تو انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔

نظیر احمد خان نے کہا کہ وہ ضلع کی ترقی کے لئے کام کریں گے لیکن یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ضلع میں کس طرح کی ترقی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.