بڈگام: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق برفباری اور بارشوں کے سبب جہاں شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں برفباری کے سبب ہوائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے سرینگر ایئرپورٹ پر پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے جس کے سبب ائرپورٹ کے باہر ٹریفک جام کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ Snowfall Disrupts Flight Operations at Srinagar Airport
سرینگر سے دہلی سمیت دیگر ریاستوں کی جانب سے سفر کر ہے مسافرین، جن میں سیاحوں کی بھی خاصی تعداد شامل ہے، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’موسمی خرابی کے پیش نظر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اس میں کسی شخص کا کوئی رول نہیں، برفباری کے سبب پروازیں معطل ہونا معمول کی بات ہے، تاہم یہاں برفباری سے لطف اندوز ہونے کا شرف حاصل ہوا۔‘‘ سیاحوں نے موسم صحیح ہونے کی امید ظاہر کی تاکہ وہ اپنے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو سکیں۔ Flights Cancelled at Srinagar Airport
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز شروع ہوئی برفباری کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا تھا، وہیں بانڈی پورہ گریز اور مغل شاہراہ کو بھی برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ Flight Operations at Srinagar Airport Disrupted