جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے بونہ مکہامہ (ماگام) میں مقامی سڑک کی تعمیر کو لے کر دو گروپ کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی جس میں عبدالخالق پرے ولد غلام محمد پرے، محمد رمضان پرے ولد غلام محمد پرے اور بشیر احمد پرے ولد محمد مقبول پرے اور ان کے اہل خانہ نے عبدالرشید پرے اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کیا۔ حملے میں عبدالرشید پرے کی 16 سالہ بیٹی سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی۔ Clashes between two groups in Budgam
- یہ بھی پڑھیں: NC Sarpanch Among 3 Drug Peddlers Arrested in Budgam: این سی سرپنچ سمیت تین منشیات فروش گرفتار
زخمی حالت میں عبدالرشید پرے کی بیٹی کو نزدیکی سب ضلع ہسپتال ماگام لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کر دیا۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 64/2022 درج کی گئی جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ ماگام میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ SMHS Hospital Srinagar