ETV Bharat / state

شیعہ رہنماوں نے وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کی - وسیم رضوی

شیعہ رہنماوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اسلام کے ان دشمنوں سے با خبر رہیں اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں۔

وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کی
وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کی
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 5:05 PM IST

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے بیان کی شیعہ علماء نے سخت مذمت کی ہے. علماء نے کہا کہ وسیم رضوی اسلام مخالف عناصر میں سے ایک ہیں. جو تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان شریعت آباد کے صدر آغا سید ہادی نے بھی وسیم رضوی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے. آغا سید ہادی نے کہا 'وسیم رضوی ان اسلام مخالفین میں شمار ہیں، جو اسلام میں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

وسیم رضوی کے بیان کی مذمت

آغا سید ہادی نے کہا کہ وسیم رضوی کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے اور انہوں نے جو قرآن کے مخالف بیان دیے ہیں ان سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اسلام کے ان دشمنوں سے با خبر رہیں اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے
تاقیامت قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا: مولانا سجاد نعمانی

وہیں سابق وزیر و شیعہ لیڈر آغا روح اللہ مہدی نے بھی وسیم رضوی کے بیان کی کافی مذمت کرتے ہوئے کہا 'قرآن کی تحریف کے ہم قائل نہیں ہیں اور آیتوں میں نہ کوئی اضافہ کر سکتا ہے اور نہ کوئی کمی کر سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا 'وسیم رضوی جیسا شخص جو آر ایس ایس یا دیگر مسلم مخالف تنظیموں کی غلامی کرتا ہے، انکا یہی ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں مین تفریق پیدا ہو۔ شیعہ علماء نے پہلے ہی وسیم رضوی کو خارج کیا ہے۔ وسیم رضوی کی حقیقت وہی ہے جو سلمان رشدی کی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.