ETV Bharat / state

شیخ العالم ڈگری کالج بڈگام میں طلبا کا احتجاج - شیخ العالم ڈگری کالج کے طلبہ نے احتجاج کیا

ضلع بڈگام کے شیخ العالم ڈگری کالج میں طلبا نے احتجاج کیا۔ کالج میں داخلہ نہ ملنے پر بچوں نے کالج کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

شیخ العالم ڈگری کالج بڈگام میں طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:16 PM IST

اس دوران طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کرکے جب کالج میں داخلہ لینا چاہا تو یہاں ان کو داخلہ نہیں مل رہا ہے۔ جبکہ انہوں نے داخلہ فارم بھر کر اسے کالج انتظامیہ کو بھی سونپا لیکن آج کافی عرصہ کے بعد کالج انتظامیہ ہمیں داخلہ نہیں دے رہا ہے۔

شیخ العالم ڈگری کالج بڈگام میں طلبہ کا احتجاج

طلبا نے یہ بھی کہا کہ 'اس وقت جب کالجوں میں داخلے کی سرگرمیاں بند ہیں تو ہم کہاں جائیں'۔

انہوں نے کالج انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ان کی لاپروائی کی وجہ سے ان کا سال ضائع ہو جائے گا۔'

ایک طالب علم نے کہا کہ 'اگر کالج انتظامیہ کو پہلے ہی داخلہ نہیں دینا تھا تو پھر ہمیں فارم کیوں دیے گئے'۔

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت نے کالج کی پرنسپل سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'کالج کی گنجائش کے مطابق وہ بچوں کو داخلہ دے رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلع میں سات کالج ہیں اور تمام بچوں کو کسی نہ کسی کالج میں داخلہ مل ہی جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ بڈگام کالج میں کیچمنٹ کے مطابق مزید سو بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.