ETV Bharat / state

بڈگام کے بیروہ میں تلاشی کاروائی

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 1:58 PM IST

اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی کیمپ ہردہ پنزو، 79 سی آر پی ایف ہردہ پنزو کیمپ اور بڈگام پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بڈگام کے بیروہ علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے گوندی پورہ کو سیکیورٹی فورسز نے نرغے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی۔
سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں ممکنہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد جامع تلاشی عمل میں لائی گئی اور گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی کیمپ ہردہ پنزو، 79 سی آر پی ایف ہردہ پنزو کیمپ اور بڈگام پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔
آخری خبر ملنے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے اس سے قبل جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کٹپورہ میں ایک تصادم پیش آیا جس میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق تحریک ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نامی عسکری تنظیم سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.