بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے نوہار چرا رشریف علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ جمعے بعد دوپہر 53آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے چرار شریف کے نوہار گاوں کو محاصرے میں لے لیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ آج سرحدی ضلع راجوری کے جنگل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں 5 فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تاہم اس بارے میں فوج کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ اس پیچ حکام نے علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں دو فوجی ہلاک، چار اہلکار زخمی، انٹرنیٹ خدمات معطل
بتادیں کہ گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے پادشاہی باغ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے معمول کی ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ سرینگر میں جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔جمعرات کے روز سرینگر سمیت وادی کے بیشتر اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔