ETV Bharat / state

بڈگام میں گزشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن آج ختم

ضلع بڈگام میں گزشتہ روز فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے بعد آرمی، سی آر پی ایف، ایس او جی اور بڈگام پولیس نے مشترکہ طور پر ایک سرچ آپریشن شروع کیا تھا جسے آج غروب آفتاب سے قبل ختم کردیا گیا۔

search operation in budgam kawoosa khalisa ended today before sunset
بڈگام میں گزشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن آج ختم
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:27 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ روز بعد دوپہر فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین چند منٹوں تک فائرنگ ہوئی۔ بعدازاں آرمی، سی آر پی ایف، ایس او جی اور بڈگام پولیس نے مشترکہ طور پر ایک سرچ آپریشن شروع کیا۔

بڈگام میں گزشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن آج ختم

سرچ آپریشن کے دوران انہوں نے نالہ سکھ ناگ میں گزشتہ شام تک مقامی نوجوانوں کے تعاون سے پانی کے اندر تلاش کی۔

فوج کا کہنا تھا کہ انھوں نے انکاونٹر کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے جس کو گولی لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگائی، اسی وجہ سے گزشتہ رات کو فوج نے دریا کے دونوں کناروں پر لائٹیں نصب کردیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔

آج صبح دوبارہ فوج، ایس او جی، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس نے مشترکہ طور پر لاش کی نالہ سوکھ ناگ میں تلاش شروع کی، فوج نے اپنے غوطہ خوروں کے تعاون سے آج پورے دن پانی میں لاش کی تلاش کی لیکن لاش پانے میں کامیابی نہیں ملی، جس کے بعد فوج نے آج غروب آفتاب سے پہلے یہ سرچ آپریشن ختم کردیا اور مین اسپاٹ پر اپنی نفری کو بدستور ڈیوٹی پر رکھا جو آج رات بھی یہی پر رہے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.