ثقافتی مرکز بڈگام Saqafati Markaz Budgam کی جانب سے ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے پرے پورہ، حیدرپورہ میں ادبی پروگرام ’’ملاقات‘‘ کا انعقاد Saqafati Markaz Budgam organised Literary program عمل میں لایا گیا۔
ادبی پروگرام کے دوران شعراء کرام نے منظوم کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔
معروف شعراء -عبدا الخالق شمس، عبدالرشید کانسپوری - کو کشمیری ادب میں نمایاں کارکردگی پر ’’شرف کشمیر‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
پروگرام میں نامور ادباء، قلمکاروں اور شعراء نے شرکت کرکے ثقافتی مرکز بڈگام کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔