بڈگام: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے ہمہامہ، بڈگام میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ BSF Passing Out Parade in Humhama Budgam پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 459 اہلکاروں پر مشتمل گروپ باضابطہ طور بی ایس ایف میں شامل ہوا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے سبھی جوان ریاست اترپردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر سمیت بی ایس ایف کے آئی جی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
مہمان خصوصی آر آر بھٹناگر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی ایس ایف نہ صرف ملک کی سرحدوں کی مؤثر طریقے سے حفاظت کر رہی ہے بلکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے علاوہ اندرونی عسکریت پسندی سے لڑنے میں بھی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔‘‘ RR Bhatnagar Attends BSF Passing Out Parade
انہوں نے مزید کہا کہ موثر میکانزم اور رسپانس سسٹم کے ساتھ بی ایس ایف بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سرحدوں پر منشیات اور دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’سرحد پر منشیات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔‘‘ BSF Passing Out Parade
مہمان خصوصی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران نئے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کو بی ایس ایف کو کریئر کے لیے منتخب کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جوانوں سے قوم کی جانفشانی سے خدمات کرنے کی بھی تلقین کی۔