ETV Bharat / state

Rohit Kansal Visits NIFT Humhama روہت کنسل نے کیا NIFT ہمہامہ کا دورہ

روہت کنسل نے NIFT ہمہامہ کے دورے کے دوران تعمیراتی کام کو مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

Rohit Kansal Visits NIFT Humhama: روہت کنسل نے کیا NIFTہمہامہ کا دورہ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:34 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایڈیشنل سیکریٹری، روہت کنسل، جو ڈائریکٹر جنرل (DG) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (NIFT) بھی ہیں، نے کیمپس کا جائزہ لینے کے لیے NIFT ہمہامہ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل NIFT نے کیمپس میں جاری مجموعی تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد، منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو راکیش منہاس اور ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی ہمہامہ ڈاکٹر جاوید احمد وانی بھی موجود تھے۔ این آئی ایف ٹی کیمپس (NIFT) اومپورہ میں جاری تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے روہت کنسل نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو 31 مارچ 2023 تک تمام تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا: ’’کیمپس کی زمین کی تزئین پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اسے ایک سبز کیمپس اور جمالیاتی لحاظ سے خوبصورت نظر آنا چاہیے۔‘‘ تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لینے کے بعد کنسل نے NIFT ہمہامہ کے عملہ اور طلباء سے بھی بات چیت کی۔ کنسل نے عملہ و طلبہ سے خطاب کے دوران کہا: ’’این آئ ایف ٹی ہمہامہ ایک خوبصورت کیمپس ہے اور پورے ملک میں کیمپس کو اچھی طرح سے ترتیب دیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ (ادارہ) جلد از جلد مکمل ہو جائے تاکہ ہم اس کا باقاعدہ افتتاح کر سکیں۔‘‘ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ NIFT میں کام کرنے والے سبھی لوگ (تعلیمی اور غیر تدریسی عملہ) واقعی با ہنر ہیں۔

مزید پڑھیں: NIFT Budgam Campus سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل نے این آئی ایف ٹی بڈگام کا دورہ کیا

کنسل نے خطاب کے دوران کہا: ’’یہ کیمپس دیگر 18 کیمپسز میں سب سے جدید کیمپس ہے اور اس میں بہترین انسٹی ٹیوٹ کے طور پر ترقی کرنے کی گنجائش ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’NIFT سری نگر کو ضلع انتظامیہ بڈگام اور جموں و کشمیر حکومت کا تعاون دینا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ حد تک ڈیزائن کی فائدہ اٹھایا جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.