ETV Bharat / state

بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 1:37 PM IST

Updated : Oct 14, 2021, 2:16 PM IST

سڑک حادثے میں ہوئے زخمی نوجوان کے سر پر چوٹ آئی ہے جسے فوری طور پر ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا۔

بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی
بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سڑک حادثے کے دوران ایک اسکوٹی سوار زخمی ہوگیا۔

بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی

حادثہ ضلع کے قاضی باغ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی اور لوڈ کیریئر کے مابین ٹکر ہوگئی جس میں اسکوٹی سوار ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کے سر پر چوٹ آئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا۔ حادثے میں اسکوٹی اور لوڈ کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: رنگ روڈ کی زد میں آئی زمین کا مکمل معاوضہ دینے کا مطالبہ

زخمی ہوئے نوجوان کی شناخت ٹھوکر پورہ، بڈگام سے تعلق رکھنے والے شاہنواز راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کو درج کرلیا۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.